ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک کی طلاق والی پوسٹ کے بعد ان کے والد لیجنڈری امیتابھ بچن کا مبہم ٹویٹ بھی سامنے آگیا۔
ابھیشیک بچن نے طلاق کی ترغیب پر مبنی ایک پوسٹ کو لائک کیا تھا اور انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
اب بالی وڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن نے بھی ایک مبہم سا ٹویٹ کیا ہے جسے ابھیشیک اور ایشوریہ کی طلاق سے جوڑا جارہا ہے۔
امیتابھ بچن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام لکھا ’مشکل کام پر واپس آگیا، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی‘۔
یہ بھی پڑھیں : ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت دوبارہ گرم ہوئیں جب اننت امبانی کی شادی میں جوڑے کو الگ الگ دیکھا گیا۔