ممبئی: بالی وڈ اداکار ٹائیگرو شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو انڈین فٹبال ٹیم کا کھلاڑی بن جاتے۔
2014 میں فلم ’ہیروپتی‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کرنے والے اداکار نے بتایا کہ کھیل ان کی زندگی کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
ٹائیگر شیروف نے کہا کہ جب وہ شوٹنگ نہیں کرتے تو وہ فٹبال کھیلتے ہیں، وہ تعلیمی میدان میں اچھے نہیں تھے لیکن کھیلوں میں بہت محنت کرتے تھے۔
انہوں نے وہ فٹ رہنے کیلئے بہت احتیاط کرتے ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ جم میں ورزش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز ملتوی
یاد رہے کہ ٹائیگر شیروف حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں نظر آئے جو باکس آفس میں کامیاب نہ ہوسکی۔