10

کنگنا رناوت کمیلا ہیرس کی ٹرولنگ کرنے والوں پر برس پڑیں

کمیلا ہیرس کو جو بائیڈن کی جگہ امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

کمیلا ہیرس کو جو بائیڈن کی جگہ امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا نے  رناوت امریکی صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کی ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے جو بائیڈن نے کمیلا ہیرس کو امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے ان کے خلاف جنسی تعصب اور نفرت پر مبنی میمز کا طوفان آگیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ڈیموکریٹس کی حمایت نہیں کرتی تاہم میرے لیے یہ حیران کن ہے کہ کس طرح ایک بزرگ خاتون سیاست دان کو جو کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں امریکی شہریوں کی جانب سے جنسی تعصب اور برے رویے  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ یہ امریکی اپنے آپ کو بڑا ماڈرن سمجھتے ہیں لیکن یہ سچ تو یہ ہے کہ یہ بھارتیوں سے بھی زیادہ دقیانوسی ہیں۔ ان سب کو شرم آنا چاہیے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو کر بھارتی نژاد امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں