20

امریکا میں مال بردار ٹرک پُراسرار دھماکے میں تباہ؛ ویڈیو وائرل

فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک اور دھماکا ہوا جس میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا

فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک اور دھماکا ہوا جس میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا

نیو جرسی: امریکا میں سڑک پر دوڑتے ٹریلر میں اچانک خوفناک دھماکا ہوا اور آگ کے بلند شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جب کہ ڈرائیور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹریلر میں ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے کی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران بھی دھماکا ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا تاہم ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

نیوجرسی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں دھماکا خیز کیمیکل موجود تھا۔ ٹرک کے ایک دیوار سے ٹکرانے کے بعد دھماکا ہوا اور اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ہولناک آگ کی لپیٹ میں ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں