لاس اینجلس: کینو ریوز ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ سخی اداکاروں میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم رکھے ہوئے ہیں۔
کریو ممبروں کی تعریف کرنے کے لئے مشہور ریوز نے حال ہی میں بلاک بسٹر سیریز کی وقف اسٹنٹ ٹیم کو رولیکس گھڑیوں کے شاندار تحائف کے ساتھ حیران کردیا، جن میں سے ہر ایک کی قیمت تقریبا 9،150 ڈالر ہے۔
تحفوں مجموعی کی مالیت 36,600 ڈالر ہے جو ایکشن سے بھرپور فرنچائز میں ان کی گرانقدر خدمات پر ریوز کے شکریہ کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے غیر معمولی تحائف کے ذریعے اظہار تشکر کیا ہے، ’دی میٹرکس ری لوڈڈ‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر 12 افراد پر مشتمل اسٹنٹ ٹیم کے ہر رکن کو ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل تحفے میں دی تھی۔