نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس برہم پتر پراسرار دھماکے میں تباہ ہو گیا ہے۔
گائیڈڈ میزائلوں سے لیس بھارتی فریگیٹ کے تباہ ہونے سے نیوی کے 20 اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے باعث بحری جہاز مرمت کے قابل بھی نہ رہا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین سکھ اہلکاروں نے جو اگنی پاتھ اسکیم کے تحت بحریہ میں شامل ہوئے تھے، دانستہ طور پر جہاز کے ایمونیشن ڈپو کو تباہ کیا جس سے دھماکہ ہوا۔
واقعہ کے بعد سے تینوں سکھ اہلکار مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ گھروں پر چھاپوں کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
واقعہ کے ردعمل کے طور پر بھارتی بحریہ نے تمام سکھ اور مسلمانوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ہندوتوا نظریہ نے بھارتی قوم کو بری طرح سے متاثر کیا ، جس سے تقسیم بڑھ گئی، سکھوں کی برداشت جواب دے گئی اور اب وہ واضح طور پر اہنے حقوق کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں۔