19

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ میں گھر میں موجود ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والا نوجوان مقامی کالج کا طالب علم اور نہتا تھا۔ جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی اور قابض بھارتی فوجیوں، جنگ نظیر کشمیر چھوڑ دو کے نعرے بھی لگائے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے شہید نوجوان کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔

شہید نوجوان کے والدین اپنے لخت جگر کے لاشے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں