18

جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 نیویارک: ایک تازہ انٹرویو میں ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے انہیں پہلے دن سے نشانے پر رکھا ہوا ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ بات پھیلائی گئیں کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی طلاق ہو رہی ہے۔

ہیلی بیبر نے کہا کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ ایک بڑے راز کو چھپا رہی ہیں اور وہ اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں