16

پریانکا چوپڑہ کی خود سے متعلق مبہم پوسٹ سے مداح پریشان

پریانکا چوپڑہ مسلسل شوٹنگ میں مصروف تھیں:فوٹو:فائل

پریانکا چوپڑہ مسلسل شوٹنگ میں مصروف تھیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی خود سے متعلق مبہم پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا۔

پریانکا چوپڑہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں سفر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں پریانکا چوپڑہ بہت تھکی تھکی نظرآرہی ہیں اور بار بار اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر رہی ہیں۔ پریانکا نے اپنے چہرے کو بھی چھوتی اور تھکاوٹ کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

پریانکا چوپڑہ گزشتہ کئی ہفتوں سے آسٹریلیا میں اپنی آنے والی فلم ‘ دی بلف’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ہیش ٹیگ stay motivated استعمال کیا۔ پریانکا چوپڑہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر نک جونس نے ان کا حوصلہ بڑھایا جبکہ مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خود کو ٹائم دینے اور آرام کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ پریانکا چوپڑہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں