17

ہاردک پانڈیا کا سابق اہلیہ کی بیٹے کیساتھ تصویر پر ردعمل

ہاردک پانڈیا اوران کی سابق اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل علیحدگی کا اعلان کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

ہاردک پانڈیا اوران کی سابق اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل علیحدگی کا اعلان کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کا سابق اہلیہ کی پوسٹ پر پہلی بار ردعمل سامنے آگیا۔

سربیا سے تعلق رکھنے والی سربین ڈانسر و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد انسٹاگرام پراپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ ہیں۔ دونوں ماں بیٹا ایک تھیم پارک میں سیروتفریح کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ ہاردک پانڈیا نے بھی سابقہ اہلیہ کی پوسٹ پر ردعمل دیا۔

بھارتی کرکٹر نے تصویر کے نیچے کمنٹس میں لکھا تو کچھ نہیں تاہم انہوں نے دل اورپیار بھرے چہرے کے ایمبوجی کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہارکیا۔ ہاردک پانڈیا کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کوانہیں چھوڑ کر جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اورمنفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے علیحدگی کے حوالے سے مشترکا بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ہم نے اکٹھے رہنے کےلیے بہترین کوششیں کیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔دونوں نے واضح کیا تھا کہ ان کا بیٹا ان کی زندگی کا حصہ رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں