13

ہندو پنڈت نے ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی

بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں : فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ فنکاروں کی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن بیٹی کی محبت نے انہیں اب تک جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کی دونوں کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابھیشیک بچن نے ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کو جوائن کرلیا

ہندو پنڈٹ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں