17

ڈاکٹر میرے جگر کی رپورٹس دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے، جھانوی کپور کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر ان کے جگر کی میڈیکل رپورٹس دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے۔

اداکارہ نے فوڈ پوائزنگ سے صحت یاب ہونے کے بعد تازہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ڈائیجیسٹیو امیونٹی ڈس آرڈر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے چنئی ائرپورٹ پر کچھ عجیب کھا لیا تھا جس سے ان کا پیٹ خراب ہوا اور وہ اسے معمولی مسئلہ سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیسٹ کیے تو ان کے خون کے تمام پیرامیٹرز بکھرے ہوئے تھے اور جگر بہت خراب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی کپور صحت یاب ہوگئیں، اسپتال سے گھر منتقل

ادکارہ کے مطابق وہ زندگی میں پہلی مرتبہ اتنی بیمار ہوئی ہیں کہ انہیں اسپتال میں داخل ہوکر علاج کرانا پڑا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں