13

ماں کی دعاؤں نے مکہ میں معذور حاجیوں کا خادم بنادیا، افتخار ٹھاکر

 لاہور: پاکستان کے نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ انہیں ماں کی دعاؤں نے حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہیں بچپن سے حاجیوں کی خدمت کا شوق تھا اور وہ ان کا سامان اٹھا کر پورٹ تک لے جاتے تھے۔

افتخار ٹھاکر کے مطابق جب ان کی والدہ نے حاجیوں کی خدمت کیلئے ان کا جوش دیکھا تو دعا دی کہ وہ مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کرسکیں۔

کامیڈین نے بتایا کہ جب بھی وہ حج پر جاتے ہیں تو ان کی ڈیوٹی معذور حاجیوں کے ساتھ لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکوؤں نے افتخار ٹھاکر کو نعت خوانی کی محفل میں پہنچنے کیلئے مدد کیوں دی؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک سیکڑوں معذور افراد کو حج کی ادائیگی میں مدد دے چکے ہیں اور ان کے بچے بھی یہ کام کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں