ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے انڈسٹری میں مشہور ہیں اور ان کی خوبصورت فٹنس کے راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی نیو ٹریشنسٹ شویتا شاہ اور یوگا ٹرینر شلوکا نے تازہ انٹرویو میں کترینہ کے ڈائٹ پلان کو شیئر کیا ہے۔
شویتا شاہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ باہر کے کھانوں سے گریز کرتی ہیں اور گھر کے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں اور اگر وہ شوٹنگ پر ہوں تب بھی گھر کا کھانا کھاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد سو قدم کی چہل قدمی لازمی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتادیا
ماہر غذائیت کے مطابق اداکارہ سیاہ کشمش اور سونف کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ان کے ڈائٹ پلان میں لوکی اور آملے کا جوس بھی شامل ہے۔