امریکا: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
صنم جنگ نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کے ننھے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کا ہاتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اپنی فیملی میں ایک نئے اضافے کا آپ سے تعارف کروا رہی ہوں، الحمدللہ! میری ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اُنہوں نے اپنی ننھی شہزادی کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کہا کہ ہم نے 22 جولائی کی شب ایک بجکر 52 منٹ پر اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔
صںم جنگ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ میری بڑی بیٹی الایا نے اپنی بہن کا نام ‘علائزا’ رکھا ہے۔
اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال ‘ویمینز ہوسپٹل آف ٹیکساس’ میں ہوئی۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے صنم جنگ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صنم جنگ نے سال 2016 میں پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے شادی کی تھی۔