17

ہر خطرے کیخلاف اسرائیل کی سلامتی کیلیے لوہے کی ڈھال بنیں گے؛ امریکا

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی فٹبال گراؤنڈ پر حملہ حزب اللہ نے کیا جس میں بچے بھی ہلاک ہوئے؛ جان کربی

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی فٹبال گراؤنڈ پر حملہ حزب اللہ نے کیا جس میں بچے بھی ہلاک ہوئے؛ جان کربی

 واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے خلاف سب سے بڑی ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔

العربیہ نیوز سے گفتگو میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے مزید کہا کہ حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن یہ حملہ سوچ سمجھ کیا گیا یا غلطی سے ہوا۔ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : راکٹ حملے میں11 اسرائیلی ہلاک؛ نیتن یاہو نے امریکی دورہ مختصر کردیا

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے۔ ہر ممکنہ خطرے پر امریکا اپنے دوست اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے لوہے کی ڈھال بنے گا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے اس حملے کی مذمت اور اسرائیلی بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیتن یاہو کو یقین دیا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کو مسترد کردیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں