15

کورین بینڈ بی ٹی ایس نے اسپاٹے فائی پر 40 بلین اسٹریمز کا ریکارڈ قائم کردیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

سیول: عالمی شہرت یافتہ کورین بینڈ بی ٹی ایس نے اسپاٹے فائی پر 40 بلین اسٹریمز کا ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جیمن، جن، جنگکوک، جے ہوپ، آر ایم، سوگا اور وی پر مشتمل مشہور آل بوائے گروپ نے تاریخ کے پہلے گروپ اور ایشیائی بینڈ کے طور پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

2013 میں ‘نو مور ڈریمز’ کے ساتھ کے پاپ میں قدم رکھنے کے بعد سے جنوبی کوریا کے اس بوائے بینڈ نے مسلسل ریکارڈ توڑے ہیں۔

31 سالہ جن کے علاوہ تمام ارکان اپنے فوجی فرائض میں مصروف ہیں اور اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سب سے عمر رسیدہ رکن کو 12 جون کو خدمات سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

فوج میں ہونے کے باوجود گروپ ارکان نے فوج میں بھرتی کے بعد کافی منصوبے تیار کیے تاکہ ان کے مداحوں کو دور رہنے کے دوران برقرار رکھا جا سکے۔

جنگکوک نے حال ہی میں بی ٹی ایس کی 11 ویں سالگرہ پر اپنے مداحوں کے لئے ’نیور لیٹ گو‘ جاری کیا جبکہ وی نے مارچ میں ایک سنگل ، ایف آر آئی (اینڈ) ایس دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں