11

بشریٰ انصاری کا عوام کو 14 اگست پر جھنڈے نہ خریدنے کا مشورہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جشن آزادی سے قبل اپنے چاہنے والوں کو مفید مشورہ دے دیا۔

پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی میں چند روز ہی باقی ہیں اور یکم اگست سے ملک بھر میں جگہ جگہ اسٹالز بھی لگ جائیں گے جن پر جھنڈیاں، بیجز، سبز ہلالی پرچم سمیت جشنِ آزادی کی مناسبت سے دیگر اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

جہاں پاکستانی عوام جشنِ آزادی کی تیاری شروع کریں گے تو وہیں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ اس 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ یہ پیغام  زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، اب جون جولائی کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی نئی بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے۔

مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ جنگلات کی کمی ہے، شہری علاقوں میں درخت کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور اگر درخت نہیں لگائے گئے تو آنے والے سالوں میں گرمی کی شدت میں ہوشربا اضافہ ہوسکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں