13

آریان نے گوری خان کی یادوں کو محفوظ کرنے کیلئے 37 کروڑ روپے لگا دیے

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے اپنی والدہ گوری خان کی وہ رہائش گاہ خرید لی ہے جہاں وہ شادی سے پہلے مقیم تھیں۔

بالی وڈ اسٹارز اور ان کی اولادوں کے لیے بھارت کے پوش علاقوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنا عام سی بات ہے، اب میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی دیگر اسٹارز کِڈز کی طرح اس ٹرینڈ کو فالو کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے دہلی میں ایک چار منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل خریدی ہے، اُنہوں نے یہ جائیداد 37 کروڑ بھارتی روپوں کے عوض خریدی ہے۔

آریان خان کی جانب سے خریدی گئی اس جائیداد کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی عمارت ہے جہاں گوری خان، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے شادی سے قبل مقیم تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس عمارت کے ابتدائی دو فلورز پہلے ہی شاہ رخ خان کی فیملی نے خرید لیے تھے، تاہم اب آریان خان نے باقی دو منزلیں بھی خرید لی ہیں۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے

آریان خان نے رواں سال کی شروعات میں یہ منزلیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اُنہوں نے مئی 2024 میں جائیداد کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2.64 کروڑ بھارتی روپے بھی ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ آریان خان ویب سیریز ‘اسٹارڈم’ کے ساتھ ہدایتکاری میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیریز میں ان کے والد شاہ رخ خان سمیت رنبیر کپور، رنویر سنگھ، بوبی دیول اور کرن جوہر کیمیو کردار میں نظر آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں