12

لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

پیرس: امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ، ٹیک انویسٹر مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کروا رہی ہیں۔

گاگا اور پولانسکی کو سب سے پہلے 2020 میں لاس ویگاس میں نئے سال کی تقریب میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کورونا وبا کے دوران یہ جوڑا گاگا کے گھر پر ایک ساتھ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اور بھی قریب ہو گیا۔

13 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نومبر 2021 تک ‘شادی شدہ جوڑے کی طرح’ کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے والے شخص کو21 سال قید کی سزا

یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے دو بار منگنی کی تھی، پہلے کرسچن کیرینو سے ، جس سے انہوں نے 2019 کے اوائل میں علیحدگی اختیار کی تھی ، اور پھر ٹیلر کینی سے ، جس کے ساتھ انہوں نے 2016 میں اپنی منگنی ختم کردی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں