12

سنجے دت مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، سائرہ بانو کا انکشاف

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور اور اداکارہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت ایک زمانے میں ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ 

سائرہ بانو نے سنجے دت کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر انہیں مبارکباد دی اور اپنے مرحوم شوہر اداکار دلیپ کمار کے ساتھ اداکار کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سائرہ بانو نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ سنجے دت ہمیشہ سے ان کے خاندان کے قریب رہے ہیں۔ اماں جی سے لے کر آپا جی تک، صاحب سے لے ان تک، ان کی پوری فیملی نے انہیں ایک چھوٹے بچے سے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب نرگس آپا تقریبات کے لیے ان کے گھر آتی تھیں تو سنجو ان کے ساتھ آتا تھا، نرگس جی اس کے بعد سنجے دت کا ہاتھ ہلا کر کہتی تھیں کہ چلو، سائرہ جی کو بولو تم کیا بولتے ہو مجھے؟ اور پھر سنجو ان کی طرف دیکھتا اور پیاری چھوٹی سی آواز میں کہتا ’میں شیلا بانو سے شادی کروں گا‘۔

سائرہ بانو نے سنجے دت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جنم دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں