16

جیسوال سال میں 1 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: بھارتی بیٹر یشاوی جیسوال رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں پالے کیلی میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا، بارش سے متاثرہ میچ میں جیسوال نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

جیسوال نے رواں برس اب تک 13 میچز میں 1023 رنز نام اسکور کیے ہیں، ان کی اوسط 63.93 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 94.54 رہا۔

مزید پڑھیں: تینوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہزار رنز، روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

اس دوران جیسوال نے 2 سنچریاں اور 5 ففٹیز بنائی ہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 214 ناٹ آؤٹ ہے، وہ اب تک ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں شریک ہوئے ہیں۔

رواں برس سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 888 اور افغان کھلاڑی ابراہیم زدران 844رنز بنا چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں