کراچی: اینڈریو فلنٹوف کے بیٹے روکی لنکا شائر کی تاریخ کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔
انھوں نے 16 برس اور 113 دن کی عمر میں کینٹ کے خلاف ون ڈے کپ میں ڈیبیو کیا، اگرچہ وہ اس میچ میں صرف 12 رنز بنا سکے تاہم اس سے قبل انھوں نے انگلینڈ انڈر 19 کی جانب سے سنچری بنا کر کافی متاثر کیا تھا۔
روکی کو لنکاشائر کی جانب سے مکمل پروفیشنل کنٹریکٹ دیا گیا، اس طرح انھوں نے باقاعدہ اپنے والد سابق اسٹار آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے۔