17

اسٹیون اسمتھ کی ٹیم نے امریکی میجر لیگ کرکٹ ٹرافی جیت لی

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: واشنگٹن فریڈم نے سین فرانسسکو یونی کارنز کو 96 رنز سے زیرکر کے میجر لیگ کرکٹ ٹرافی جیت لی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے فائنل میں واشنگٹن نے 5 وکٹ پر 207 رنز بنائے، کپتان اسٹیون  اسمتھ نے 52 بالز پر 88 رنز اسکور کیے،گلین  میکسویل نے صرف 22 گیندوں پر 40 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں: میجر لیگ کرکٹ، عماد وسیم کی کوشش رائیگاں، سیاٹل کو شکست

208 رنز کے تعاقب  میں سین فرانسسکو کے قدم ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئے، پوری ٹیم 16 اوورز میں 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مارکو جنیسن اور راچن راویندرا نے 3، 3 جبکہ اینڈریو ٹائی نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں