کراچی: بھارت کی خاتون شوٹر 22 سالہ مانو بھاکر نے اپنے ملک کے لیے دوسرا میڈل بھی جیت لیا۔
خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ اولمپک میں برانز میڈل جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون شوٹر مانو بھاکرنے منگل کو ساتھی شوٹر سرابجوٹ سنگھ کے ہمراہ 10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سوئم رہ کر برانز میڈل جیتا۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے اولمپئن گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل مخلوط جوڑی کوالیفیکیشن راؤنڈ ہی میں ہمت ہار گئی تھی، کشمالہ طلعت اب 2 اگست کو خواتین کے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گی۔