14

تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

پالی کیلے: تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی طرف سے شبمن گل 39، ریان پراگ 26 اور واشنگٹن سندر 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے 3، وانندو ہاسارنگا نے 2، رامیش مینڈس، اسیتھا فرنینڈو اور چمندو وکرماسنگھے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اوپننگ جوڑی نے 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاتھم نسانکا 26، کشال مینڈس 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے کشال پریرا نے بھی 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ابتدائی تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر جم کر نہ کھیل سکا اور باقی پوری ٹیم ملکر اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکی۔ سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔

میچ برابر ہونے پر سپر اوور کرایا گیا جس میں سری لنکا 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 2 رنز بناسکا جواب میں بھارت کی طرف سے سوریا کمار یادو نے پہلے ہی گیند پر چوکا لگاکر میچ جیت لیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں