بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز سے کیلئے اگست میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلادیشی ٹیم کے ٹیم 3 الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
پہلے 4 روزہ پریکٹس میچ میں مصدق حسین، محمود الحسن جوائے، ذاکر حسن، اور انعام الحق بیجوئے جیسے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم بھی اس سکواڈ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش ٹیم کے ان سرکردہ پلئیرز کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ سیف حسن، سومیا سرکار اور نعیم شیخ حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ سومیا سرکار، انعام الحق بیجوئے اور ساکت ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ کا حصہ ہیں، بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران 2 چار روزہ میچوں اور 3 ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز؛ شاہین نے بڑا اعلان کردیا
قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی 6 اگست کو پاکستان کے دورے کے لیے ‘اے’ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پہلا چار روزہ میچ 10 اگست کو شروع ہوگا، اس کے بعد دوسرا 17 اگست کو ہوگا، تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔