17

اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایران

حماس رہنما کو آج صبح حملے میں شہید کیا گیا:فوٹو:فائل

حماس رہنما کو آج صبح حملے میں شہید کیا گیا:فوٹو:فائل

تہران: ایران نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسرائیلی حملے میں  اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ تہران میں اسمعیل ہنیہ کی شہادت ایران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔

مزید پڑھیں: ایران؛ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حملے میں شہید

آج  علی الصبح فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا۔  حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسمٰعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں