19

ایشیاکپ 2025؛ کیا محسن نقوی بھی جےشاہ کیطرح ہائبرڈ ماڈل اپنائیں گے؟

بھارت کیساتھ پاکستان کے پاس بھی بدلہ لینے کا موقع ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کیساتھ پاکستان کے پاس بھی بدلہ لینے کا موقع ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا نیا صدر نامزد کیے جانے کا امکان ہے، جس سے بھارت بورڈ میں کھلبھلی مچ چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی آؤٹ لیٹس نے خبر چلائی ہے کہ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت میں ہونے والے ایشیاکپ 2025 کو بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروائیں گے۔

کئی سوشل سائٹس پر یہی بات باز گشت کررہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بھی پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے دیگر ٹیموں پر دباؤ بڑھایا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کو بھی پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ ستانے لگا

اب ایشین کرکٹ کونسل کی ذمہ داری پاکستان اور محسن نقوی کے سپرد ہوگی اس لیے ہوسکتا ہے کہ پاکستان ٹیم بھی ہائبرڈ ماڈل کی زد چھیڑ دے اور یوں بھارت کا ایشیاکپ کی میزبانی خواب چکنا چور ہوجائے۔

مزید پڑھیں: کیا ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے صدر محسن نقوی ہوں گے؟

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت نے ٹیم نہ بھیجی تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول اگلے 3 ٹورنامنٹس کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے، ان میں آئندہ برس شیڈول ایشیا کپ اور ویمنز ورلڈ کپ بھی شامل ہیں، 2026 میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں