12

کسی نے حملہ کیا تو اسرائیل کی مدد کو امریکا آئے گا؛ وزیر دفاع

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا

منیلا: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو امریکا اپنے دوست ملک کے دفاع میں سامنے آئے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائن میں کیا جب اُن سے صحافیوں نے ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق سوال کیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر براہ راست کسی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس معاملے پر فراہم کرنے کے لیے کوئی اضافی معلومات نہیں ہیں۔

جب امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے پوچھا گیا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اسرائیل کی حمایت کیسے کر سکتا ہے تو اُن کا کہنا تھا کہ اس کشیدگی کے باجود میں نہیں سمجھتا کہ جنگ ناگزیر ہے۔ میرے خیال میں سفارت کاری کے لیے ہمیشہ گنجائش اور مواقع موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے تاحال ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں