کراچی: سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔
اس کا انکشاف انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کیا، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ملک کے پلیئرز سب سے بڑی تعداد میں غیرملکی لیگز میں حصہ لیتے ہیں۔
گذشتہ برس 74 انگلش کوالیفائیڈ مینز کرکٹرز نے دنیا کے مختلف حصوں میں کھیلے جانے والے فرنچائز ٹورنامنٹس میں حصہ لیا، دوسرے نمبر پر پاکستان رہا جس کے 45 کرکٹرز مختلف لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیے۔