ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہےکہ پیڈ پروموشن سے اداکار مشہور ہوسکتے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔
اداکار فنکاروں کو مشورہ دیا کہ اگر پیڈ پروموشن کے چکر میں پڑیں گے تو زندگی بھر اسی چکر میں رہنا پڑے گا اور حاصل کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیڈ پروموشن کے ساتھ مشہور ہوسکتے ہیں لیکن یادگار نہیں بن سکتے، ایک فنکار اپنے کردار یا اخلاق کی وجہ سے یادگار بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے شوبز اسٹار بنادیا، پنکج ترپاٹھی
’مرزا پور‘ اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں میں عاجزی دکھانے کا رجحان ہے اور جن لوگوں میں عاجزی نہیں ہوتی وہ بھی عاجزی کا دکھاوا کرتے ہیں۔