12

آرٹس کونسل کراچی میں فی البدیہہ تھیٹر ’کوئی تیاری نہیں‘ پیش کیا گیا

فوٹو : ایکسپریس

فوٹو : ایکسپریس

  کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے فی البدیہہ تھیٹر ’کوئی تیاری نہیں‘ پیش کیا گیا جس کے ہدایت کار منیب الرحمن تھے۔

فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات یہ تھی کہ کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا موجود نہ ہونا تھا۔

حاضرین کی جانب سے تجویز کردہ کسی بھی عنوان پر فی البدیہ تھیٹر پیش کر کے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباء نے شائقین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا اور شائقین کی بڑی تعداد ’کوئی تیاری نہیں‘ کھیل سے بہت لطف اندوز ہوئی۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں ہر ہفتے فی البدیہہ تھیٹر پیش کیا جاتا ہے جس میں اداکاری سے شغف رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں