7

بالی وڈ کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا ٹریلر جاری

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں نامور فنکاروں کی بڑی کاسٹ شامل ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی فلم میں اکشے کمار، وانی کپور، تاپسی پنوں، ایمی ورک اور فردین خان جسے بڑے اسٹار شامل ہیں۔

اکشے کمار نے فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا ’کھیل کھیل میں دوستی اور پیار کا رنگ چڑھے گا، مستی اور مذاق سب کچھ ملے گا‘۔

’کھیل کھیل میں‘ کو مدثر عزید نے ہدایت کاری دے ہے جبکہ اسے 15 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کے ٹریلر سے کامیڈی فلم کی کہانی سامنے آتی ہے جس میں سات دوست ایک ڈنر پارٹی کیلئے جمع ہوتے ہیں  اور پھر ان کے درمیان ایک گیم شروع ہوتا ہے جس سے ان کی چھپی ہوئی زندگی کے انکشافات سامنے آتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں