6

جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

فلم کی ریلیز 5 جولائی 2024 میں شیڈول تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات سے ’الجھ‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

انڈین سینسر بورڈ نے فلم کو ’یواے‘ سرٹیفکیٹ جاری کیا اور دو گھنٹے 14 منٹ دورانیے کی فلم میں کوئی کٹ نہیں لگایا البتہ مختلف مقامات پر نازیبا الفاظ کو میوٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری

’الجھ‘ کی کہانی ایک نوجوان انڈین سفارت کار کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے کیریئر اور نجی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی

فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں