15

فلم ’سکندر‘ کیلئے ڈانس نمبر کی شوٹنگ : سلمان اور رشمیکا سمیت 200 ڈانسرز کی شرکت

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور رشمیکا مندنا نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کے ڈانس نمبر کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ 200 بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ساتھ دھوم دھام سے کی گئی ہے اور یہ گانا نامور میوزک کمپوزر پریتم کی موسیقی سے مزین ہے۔

یہ گانا عید 2025 کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کا حصہ ہے، جس میں سلمان خان ایک سخت مزاج کاروباری شخصیت کا کردار ادا کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں