4

خلیل الرحمان کیس، ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر علی نے خلیل الرحمان قمر سے رقم کا مطالبہ کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم یاسر علی کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا، ملزم یاسر علی کے خلاف کرائمنل مٹیریئل موجود ہے لہٰذا ملزم کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں