69

یاسر حسین نے خواب میں عامر لیاقت کو کس حال میں دیکھا؟ اداکار نے بتادیا

عامر لیاقت حسین سال 2022 میں انتقال کرگئے تھے : فوٹو : فائل

عامر لیاقت حسین سال 2022 میں انتقال کرگئے تھے : فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔

حال ہی میں یاسر حسین نے مقبول اداکارہ اُشنا شاہ کے ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نےاپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔

شو کے آخر میں ایک سیگمنٹ کے دوران، میزبان اُشنا شاہ نے یاسر حسین سے پوچھا کہ اُنہوں نے آخری بار کونسا خواب دیکھا تھا؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ میں نے اپنے حالیہ خواب میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں: “عامر لیاقت پر فخر ہے، روزانہ اُن کی قبر پر جاتا ہوں”؛ ساحر لودھی

یاسر حسین نے کہا کہ خواب میں عامر لیاقت حسین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود تھے اور میں نے اُن کی رہائش گاہ پر قیام کیا ہوا تھا۔

اداکار نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر عالیشان اور خوبصورت تھا جبکہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے خواب میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر امریکا کی کونسی ریاست یا کونسے علاقے میں تھا۔

واضح رہے کہ 9 جون 2022 کی دوپہر عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں