11

مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن چل بسے

ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر اُن کے بیٹوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی : فوٹو : ویب ڈیسک

ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر اُن کے بیٹوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی : فوٹو : ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عُمر میں چل بسے۔

ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر اُن کے بیٹوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی، اُنہوں نے کہا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد ٹیٹو جیکسن اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

گلوکار کے بیٹوں نے کہا کہ ہم اپنے والد کی موت پر غمزدہ اور دل شکستہ ہیں، ہمارے والد ایک ناقابل یقین انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کی۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن کو سامنے دیکھ کر ‘بےہوش’ ہونے لگا تھا، امیتابھ بچن

اُنہوں نے اپنے والد کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کچھ لوگ ہمارے والد کو لیجنڈری ‘جیکسن 5′ کے ٹیٹو جیکسن کے نام سے جانتے ہوں گے، کچھ اُنہیں ‘کوچ ٹیٹو’کے نام سے جانتے ہوں گے اور کچھ لوگ اُنہیں “پوپا ٹی” کے نام سے جانتے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے والد ہر ایک کو بہت یاد آئیں گے جبکہ وہ ہمارے لیے ہمیشہ ‘ٹیٹو ٹائم’ ہی رہیں گے۔

ٹیٹو جیکسن کے بیٹوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد نے ہمیشہ دوسروں سے محبت کرنے کا پیغام دیا لہٰذا براہِ کرم! اُن کے اس پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیے گا۔

دوسری جانب مختلف رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ٹیٹو جیکسن کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، اُنہیں دوران سفر دل کا دورہ پڑا۔

واضح رہے کہ ٹیٹو جیکسن نے سال 1970 میں ‘جیکسن 5′ کے ساتھ ABC اور I Want You Back and I’ll Be There پرفارم کیا تھا جبکہ سال 1997 میں انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں