11

عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد بالآخر اپنا نام تبدیل کرلیا

عالیہ بھٹ عُمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں : فوٹو : فائل

عالیہ بھٹ عُمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کے دو سال بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

حال ہی میں بھارت کے کامیڈین اسٹار کپل شرما کے نیٹ فلکس کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے دوسرے سیزن کا پرومو جاری ہوا جس میں دکھایا گیا کہ اس سیزن میں کون کونسے بالی ووڈ ستارے شو کے مہمان بنیں گے۔

اسی پرومو میں عالیہ بھٹ نے اپنی نام میں تبدیلی سے متعلق اہم انکشاف بھی کیا، اداکارہ نے کپل شرما کے شو کے پرومو میں اعلان کیا کہ اب اُن کا نام عالیہ بھٹ نہیں ہے۔

شو کے دوران اداکارہ کو عالیہ بھٹ کہہ کر پکارا گیا جس پر اُنہوں نے تصیح کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام عالیہ بھٹ کپور ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا اور پھر اپریل 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

اس مقبول جوڑی کے درمیان 11 سال کا فرق ہے یعنی عالیہ بھٹ عُمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں۔

2022 میں 6 نومبر کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا کپور رکھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں