13

ایشوریا رائے نے سلمان خان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر کیا کہا؟

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی : فوٹو ویب ڈیسک

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی : فوٹو ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے خفیہ نکاح کی خبر نے اداکارہ کے کیریئر کو بُری طرح متاثر کیا.

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان ہی بھارتی میڈیا پر اداکارہ اور بچن خاندان کی پُرانی خبریں اور انٹرویوز ایک بار پھر وائرل ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے سلمان خان سے خفیہ کرلیا ہے، اس نکاح کی تقریب بھارتی شہر پونے کے لوناوالا میں واقع بنگلے میں منعقد ہوئی تھی جبکہ نکاح کے لیے ممبئی سے قاضی بلوایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے سلمان خان سے نکاح کے لیے اسلام قبول کیا تھا، اداکارہ کے والدین کو اس نکاح کا علم نہیں تھا جبکہ دونوں اسٹارز کے اہلخانہ نے نکاح کی تقریب میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشوریا کی طلاق کی افواہیں، سلمان خان نے ابھیشیک اور امیتابھ کو گلے لگالیا

یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نکاح کے بعد، سلمان خان اور ایشوریا رائے خفیہ طور پر ہی ہنی مون کے لیے نیویارک بھی گئے تھے۔

ان خبروں نے ایشوریا رائے کے فلمی کیریئر کو شدید متاثر کیا تھا، تاہم ایک شو کے دوران اداکارہ سے خفیہ نکاح سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔

ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ اگر یہ خبر سچی ہوتی تو انڈسٹری کے لوگ اس خبر سے آگاہ ہوتے کیونکہ انڈسٹری چھوٹی سی جگہ ہے اور میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو شادی کرکے انکار کردیں۔

اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ اگر میں شادی کروں گی تو پوری دُنیا کے سامنے فخر سے اپنی شادی کا اعلان کروں گی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں