16

مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو غیرقانونی قرار دیکر مسمار کرنے کی دھمکی

مودی سرکار کے مسلسل دوسرے دور اقتدار میں بھی مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں، فوٹو: فائل

مودی سرکار کے مسلسل دوسرے دور اقتدار میں بھی مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں، فوٹو: فائل

سرینگر: مودی سرکار کے وزیر گری راج نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں موجود 3 لاکھ سے زائد غیر قانونی مساجد کو اگر گرانا پڑا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ٹیکسٹائل گری راج نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد ایسی مساجد ہیں جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں۔ شملہ کی طرح انھیں گرانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

وزیر گری راج سنگھ کے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی مسلمانوں پر مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوششوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مسلسل دو سرے دورِ اقتدار میں بھی مسلمانوں کو ہر طرح سے کچلنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ جس کی ابتدا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرکے کی گئی تھی اور کئی تاریخی مساجد کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کی شکار صرف مسلمان نہیں بلکہ عیسائی سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل نہیں۔ خود ہندوؤں کی نچلی ذات بھی اس سے محفوظ نہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں