ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال بھردواج کے ساتھ ایکشن انٹرٹینر کے لیے دوبارہ کام کریں گے۔
اداکار کے مطابق نئی میگا ایکشن فلم میں اداکارہ ٹرپتی ڈھمری بھی حصہ ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی اور 2025 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔
پروڈیوسر ساجد نادید والا کے تحت شاہد کپور اور وشال بھردواج کی نئی فلم کے لیے شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔