13

بائیکاٹ کلچر سوشل میڈیا کا فریب ہے، فلم کی کامیابی پر اثر نہیں پڑتا، رندیپ ہودا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے فلموں کے بائیکاٹ کلچر کو ایک سوشل میڈیا کا فریب قرار دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے مائنڈ راکس 2024 یوتھ سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کلچر سے فلم کی کامیابی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔

انہوں نے بتایا کہ فلموں کی کامیابی کا دارومدار دراصل اس کے ٹریلر اور اداکاروں پر ہوتا ہے۔

رندیپ ہودا نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب لوگ آپ کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ بائیکاٹ کلچر صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہوتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ لوگ فلم کو نہیں دیکھیں گے۔

اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ اہم اور مختلف فلمیں کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ناظرین کو محض ہلکی تفریح فراہم نہ ہو بلکہ ان کے ذہنوں کو بھی سوچنے پر مجبور کرے۔

واضح رہے کہ رندیپ ہودا نے اپنی اداکاری کے سفر میں ہمیشہ مختلف اور غیر روایتی کرداروں کا انتخاب کیا ہے اور حال ہی میں فلم سوتنتر وییر ساورکر میں ان کے کردار کو کافی پذیرائی ملی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں