13

بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن

فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن

بیجنگ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

پیر کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم مقررہ وقت میں بھارت کے 4 گولز کے جواب میں صرف ایک ہی گول کرسکی۔

بھارت کی جانب سے جرمن پریت سنگھ اور اتم سنگھ نے ایک ایک جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے۔ جنوبی کوریا کی طرف سے واحد گول جیہون یانگ نے کیا۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ چین پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ کے ذریعے 0-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل منگل 17 ستمبر کو بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے منگل کو ہی مدمقابل آئیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں