نئی دہلی: بھارت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں سے متعلق بیان کو غلط معلومات پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے مسلمانوں پر ہونے والے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو غزہ میں رہنے والوں کے ساتھ جوڑا تھا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے خامنہ ای کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایرانی سپریم لیڈر دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہیں جو ایک مسلمان میانمار، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کر رہا ہے۔
خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسلام دشمنوں نے ہمیشہ ایک اسلامی امت کے طور پر ہمارے مشترکہ تشخص کے حوالے سے ہمیں لاتعلق کرنے کی کوشش کی ہے۔