18

‘سنگھم اگین’ کے مداحوں کیلئے بری خبر، میگا ایکشن فلم کی ریلیز مؤخر کرنے پرغور

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کے بارے میں نیا انکشاف ہوا ہے کہ اس کی ریلیز کو دو ہفتے مؤخر کرنے پر گفتگو جاری ہے۔

امکان ہے کہ یہ فلم اب 1 نومبر کے بجائے 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہوگی تاکہ ’بھول بھلیاں 3‘ کے ساتھ ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔

فلمی تجارت کے ماہرین کے مطابق روہت شیٹی، اجے دیوگن، اور پروڈکشن ٹیموں نے پچھلے کچھ دنوں میں کئی میٹنگز کی ہیں تاکہ اس بات پر غور کیا جا سکے کہ سنگھم اگین کو کس تاریخ پر ریلیز کیا جائے تاکہ اسے کامیاب بنایا جا سکے اور باکس آفس پر بہتر رن ملے۔

معلوم ہوا ہے کہ ’سنگھم اگین‘ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اس میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، ٹائیگر شیروف، اور ارجن کپور جیسے بڑے ستارے شامل ہیں۔

فلم کی ٹیم کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں