14

ٹی 20 رینکنگ: انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

فوٹو: کرک انفو

فوٹو: کرک انفو

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد سات درجے چھلانگ لگاکر آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ بیٹنگ رینکنگ میں بھی وہ 17 درجے چھلانگ لگا کر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نمبر ون سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے، ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے سوریا کمار یودو دوسری اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں جوش انگلس 13 درجے کی ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں پہنچ گئے، بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں