27

بالی ووڈ کے بااثر لوگوں نے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے کا انکشاف

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے باعث پولیس کو ان کی حفاظت کے لیے مسلح گارڈ مہیا کرنا پڑا۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کیا بلکہ ان کے کیریئر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ویویک اوبرائے نے بتایا کہ ان دھمکیوں نے ان کی زندگی کو مسلسل دباؤ میں رکھا، ان کی اپنی حفاظت کے لیے مسلح گارڈ تھا مگر وہ اپنے والدین اور بہن کی حفاظت کے بارے میں فکر مند تھے۔

فلم انڈسٹری میں سازشوں پر اداکار نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے کچھ بااثر افراد نے ان کے کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

اداکار کے مطابق کئی پراجیکٹس ان سے چھینے گئے اور انہیں عوامی طور پر ذلیل کیا گیا، ان پر مختلف طریقوں سے حملے کیے گئے مگر وہ اب بھی فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں