33

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کا نیٹ فلکس کے ساتھ 130 کروڑ کا معاہدہ

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ تاریخی ڈرامہ فلم ’لو اینڈ وار‘ بنارہے ہیں اور فلم نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑ معاہدے کیے ہیں۔

فلم میں سپر اسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اور وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھنسالی نے حال ہی میں نیٹ فلکس کے ساتھ فلم کے اسٹریمنگ حقوق کے لیے 130 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، ساریگاما کے ساتھ موسیقی کے حقوق کے لیے 35 کروڑ روپے اور ایک معروف ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ سیٹلائٹ حقوق کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

یار رہے کہ فلم ’لو اینڈ وار‘ کا ریلیز شیڈول مارچ 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں